سرکاری ملازمین حکومتی ڈھانچے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں: اسد قیصر 

سرکاری ملازمین حکومتی ڈھانچے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں: اسد قیصر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملازمین حکومتی انتظامی ڈھانچے کا بنیادی جزو ہیں ان پر پارلیمنٹ سے منظور کیے جانے والے قوانین اور عوامی فلاح کیلئے حکومت کی جانب سے واضع کی جانیوالی پالیسیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا سروسز اکیڈمی میں زیر تربیت پروینشل منیجمنٹ سروس کے افسران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جہنوں نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ اسپیکر نے زیر تربیت افسران پر دیانت داری، لگن اور خلوص نیت سے فرائض کی سر انجام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو ملازمین پوری دیانتداری اور لگن سے اپنے فرائض کو سر انجام دیتے ہیں انہیں سکون قلب حاصل ہوتا ہے اور عزت ملتی ہے۔انہوں نے افسران کو سیرت النبی کا مطالعہ کرنے اور فرائض کی سر انجام دہی میں سیرت النبی سے رہنمائی حاصل کرنے کا کہا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنے عہدوں سے بالاتر ہو کر مثبت سوچ کے ساتھ اپنی توانائیاں عوام کو ریلیف پہنچانے، ان کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور ملک کو اقوام عالم میں ایک باوقار مقام دلانے کیلئے صرف کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اصلاحات کے ذریعے ملکی اداروں کو مستحکم بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اہلکار محنت جدوجہد اور کفایت شعاری کو اپنا شعار بنائیں اور عوام سے ٹیکسوں کی مد میں وصول کیے جانے والی رقوم کو کفایت شعاری کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر خرچ کرنے کو یقینی بنائیں۔قبل ازیں ایڈیشنل سیکرٹری قانون سازی محمد مشتاق نے زیر تربیت افسران کو قومی اسمبلی اور  اس کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل، قانون سازی کے طریق کار اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
اسد قیصر 

مزید :

صفحہ آخر -