جیلوں میں قیدیوں کی بیرکس میں   5 ہزار نئی ایل ای ڈیز لگانے کافیصلہ

جیلوں میں قیدیوں کی بیرکس میں   5 ہزار نئی ایل ای ڈیز لگانے کافیصلہ

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)جیلوں میں قیدیوں کی بیرکس میں لگائے کئی سال پرانے ٹی وی تبدیل کرکے 5 ہزار بڑے سائز کی نئی ایل ای ڈیز لگانے کافیصلہ جبکہ قیدیوں کی اصلاح کیلئے انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر قیدیوں کو اصلاحی پروگرام بھی دکھائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق قیدیوں کیلئے جیلوں میں لگے سالوں پرانیٹی وی ختم کرکے ان کی جگہ نئی ایل ای ڈیزلگائی جائیں گی۔جدید ایل ای ڈیز پرانٹرٹینمنٹ کیساتھ اصلاحی پروگرام بھی دکھائیں جائیں گے۔ قبل ازیں قیدیوں کی اصلاح کیلئے ماہرِنفسیات سیشن کراتے تھے۔ اب ایل ای ڈیزکے زریعے قیدیوں کو اصلاحی پروگرام دکھائے جائیں گیاورتعلیمی نظام کیلئے یونیورسٹیز کے نصاب بھی چلائے جائیں گے تاکہ رہائی کے بعدقیدی معاشرہ میں بہترشہری کے طورپرزندگی گزار سکیں۔لاہورسمیت پنجاب بھرکی جیلوں میں 5ہزارنئی ایل ای ڈیزلگائی جائیں گی بڑی جیلوں میں ڈیڑھ سو سے 2 سو جبکہ چھوٹی جیلوں میں 1 سوسے ایک سو 25 تک نصب کی جائیں گی۔ جیلوں میں نئی ایل ای ڈیز کیلئے 15 کروڑروپے تخمینہ لگایاگیاہے۔جن کیلئے فنڈزحکومت کی بجائے پریزن فاو ¿نڈیشن سے استعمال کئے جائیں گے۔ 

 ایل ای ڈیز 

مزید :

صفحہ آخر -