ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے 8 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنزتبدیل کر دیئے
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے 8 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنزتبدیل کر دیئے نئے تعینات ہونے والے انچارج انویسٹی گیشنز میں 1انسپکٹر 7سب انسپکٹرزشامل ریڈر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سب انسپکٹر محمدشرجیل کو انچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی تعینات،انسپکٹر سعادت حسین کوجنرل ڈیوٹی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز سے انچارج انویسٹی گیشن نواب ٹاؤن تعینات،سب انسپکٹر طاہر احمد جنرل ڈیوٹی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز سے انچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹاؤن تعینات،سب انسپکٹر مختار احمد انچارج انویسٹی گیشن مستی گیٹ سے انچارج انویسٹی گیشن باٹا پور تعینات،سب انسپکٹر حسن زاہدجنرل ڈیوٹی انویسٹی گیشن ٹاؤن شپ سے انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس اے تعینات،سب انسپکٹر عبدال انعام الحق جنرل ڈیوٹی انویسٹی گیشن مانگا منڈی سے انچارج انویسٹی گیشن مانگا منڈی تعینات،سب انسپکٹر صفدر علی جنرل ڈیوٹی انویسٹی گیشن مغلپورہ سے انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ تعینات،سب انسپکٹر گوہر اقبال جنرل ڈیوٹی انویسٹی گیشن سندر سے انچارج انویسٹی گیشن مستی گیٹ تعینات،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا تمام افسران کو نئی تعیناتی کے مقام پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم کیا۔