ماں بیٹی سے بداخلاقی‘ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

      ماں بیٹی سے بداخلاقی‘ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چوہنگ میں ماں بیٹی سے بداخلاقی کرنے کے مقدمہ میں ملو ث ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل میں قید ملزم عمر فاروق اور منصب کو عدالت میں پیش کیا گیا،تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کر لی گئی  متاثرہ ماں بیٹی نے ملزمان کو شناخت کر لیا  ملزمان سے اسلحہ برآمد کرنا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ انہیں تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کرنے کاحکم دیاجائے،عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے انہیں 13 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے حکم دیا ملزمان پر 22 اگست کو ماں بیٹی کو اسلحہ کے زور پر بداخلاقی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -