بلاول بھٹو کا فنکار حب علی کے انتقال پردکھ کا اظہار، اہلخانہ سے تعزیت

بلاول بھٹو کا فنکار حب علی کے انتقال پردکھ کا اظہار، اہلخانہ سے تعزیت

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف فنکار حب علی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حب علی کے ناگہانی انتقال کی خبر سن کر صدمہ پہنچا مرحوم کی شعبہ موسیقی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی  دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں درجات عطا فرمائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تعزیت

مزید :

صفحہ آخر -