صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے، ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں ڈاکو ڈکیتی کی واردات کے دوران رزاق نامی شہری کے گھر سے 2لاکھ نقدی، موبائل فون اور لیپ ٹاپ لوٹ کر فرار ہو گئے، گلشن اقبال کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر شاداب سے 95ہزار نقدی و موبائل فون، شفیق آباد سے ڈاکوعثمان سے 34ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون،ٹاؤن شپ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو عبدالقدیر اور فیملی سے90ہزار کی نقدی و موبائل فون،  گوالمنڈی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے عمر طالب سے 55ہزار نقدی و موبائل فون،ساندہ میں خالد سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 17ہزار،گھڑی اور موبائل، لٹن روڈ میں علی سے گن پوائنٹ پر 28ہزار نقدی موبائل فون اور قلعہ گجر سنگھ سے گن پوائنٹ پرجواد سے 6ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور گرین ٹاؤن، سندر اور مسلم ٹاون سے گاڑیاں جبکہ گلبرگ، ڈیفنس سی، کاہنہ اور داتا دربار سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -