مزنگ کے علاقے سے 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد

  مزنگ کے علاقے سے 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ کے علاقے سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد، پولیس نے نعش  مردہ خانے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی  تفصیلات کے مطابق مزنگ کے علاقہ چوبرجی چوک کے قریب سے نامعلوم شخص کی نعش  پڑی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش  قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر کے ورثا ء کی تلاش شروع کر دی پولیس کے مطابق 35سالہ نامعلوم شخص نشے کا عادی تھااور نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا تاحال اس کی شناخت نہ ہو سکی  ۔

مزید :

علاقائی -