مانگامنڈی، ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 3 گھروں کا صفایا کردیا
مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار) مانگامنڈی شہر میں ڈکیتی کی 3 وارداتیں شہریوں سے ڈاکو لاکھوں روپے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اورقیمتی سامان لوٹ کر فرار پہلی واردت خیابان اقبال سکیم مانگامنڈی میں دس مسلح ڈاکوؤں نے باؤ امین نامی شہری کے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال کر 10 لاکھ روپے نقدی سے زیادہ رقم 3 تولے طلائی زیورات تقریبا ایک لاکھ روپے کے 4 عدد قیمتی موبائل فون اور قیمتی سامان لے گئے بچوں پر تشدد کر کے ایک کمرے میں بیٹھا دیا میرے بچے خوف زدہ ہو گئے سیکیورٹی گارڈ کے آنے پر ڈاکو اندھادندھ فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے دوسری واردات دوبئی ٹاؤن میں ہو ئی جس میں اسلحہ سے مسلحہ 5 نامعلوم ڈاکو رحمت ولدفقیر حسین کے گھرداخل ہوکر اہل خانہ پر تشدد کر کے ہزاروں روپے نقدی خواتین کے کانوں سے بالیاں چھین کرفرار تیسری واردات نزد نہر پل قادر آباد بستی میں مرغیوں کا کاروبار کرنے والے محمد امجد کے گھر ہو ئی ننگے پاؤں اسلحہ سے مسلحہ چھ نامعلوم ڈاکو گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناکر 45 ہزار روپے نقدی 4لاکھ روپے مالیت تین تولہ کے طلائی زیورات اور ہزاروں روپے کی ایل ای ڈی ٹی وی اور قیمتی کپڑے چھین کرفرار تمام متاثرین نے تھانے مانگا منڈی میں درخواستیں جمع کروا دیں ؎۔