گوگی بٹ سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کروادیاگیا

گوگی بٹ سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کروادیاگیا

  

لاہور(نامہ نگار)انسداددہشت گردی کی عدالت میں پولیس حملہ اور اشتہاریوں کو پناہ دینے کے مقدمہ میں خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ کا چالان پولیس نے تفتیش مکمل ہونے کے بعد عدالت میں جمع کروادیا،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس حملہ اور اشتہاریوں کو پناہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت 31 اگست کے لئے مقرر کردی۔

ہے،پولیس کی جانب سے مقدمہ کے چالان میں خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ سمیت 13  ملزمان کو نامزد کیا گیا۔

 ہے،چالان میں کہا گیاہے کہ ملزمان نے پولیس کو مطلوب اشتہاریوں کو اپنے ڈیرے پر پناہ دی ملزمان تفتیش میں قصوروار پائے گئے ہیں،ملزمان کے خلاف تھانہ مصطفی ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھاہے۔

مزید :

علاقائی -