مائرہ قتل کیس، ظاہر جدون کی درخواست ضمانت پر وکلاء دلائل کیلئے طلب

  مائرہ قتل کیس، ظاہر جدون کی درخواست ضمانت پر وکلاء دلائل کیلئے طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے خاتون مائرہ قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جدون کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلاء کو 2 ستمبر کو دلائل کیلئے طلب کر لیا ایڈیشنل سیشن جج نعیم سلیم نے درخواست پر سماعت کی،ملزم ظاہر جدون نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر رکھی ہے درخواست گزار کا موقف ہے کہ پولیس نے تمام شواہد اکٹھے کر لئے ملزم سے کوئی برآمدگی نہیں ہونی،فیصلے سے پہلے ملزم کو غیر معینہ مدت کیلئے جیل میں نہیں رکھا جاسکتا،ذاتی رنجش کی بنا پر مقدمے میں مرکزی ملزم نامزد کیا گیا مائرہ قتل کیس سے کوئی لینا دینا نہیں   استدعاہے کہ اسے ضمانت پر رہاکرنے کاحکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -