مانگا منڈی، فیکٹری ملازمین کی بس الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق، 20زخمی 

مانگا منڈی، فیکٹری ملازمین کی بس الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق، 20زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)ما نگا منڈی سندر رائیونڈ روڈ پر خطرناک ٹریفک حادثہ فیکٹری کے ورکر تقریباً 50 کے قریب بس میں سوار بتائے گئے بس مانگا منڈی سے نجی فیکٹری کے ورکرز کو لے کر جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اور 20 کے قریب افراد زخمی ہوئے  زخمیوں اور ورکروں کو شیشے توڑ کر اور کرین کے ذریعے بس کو اوپر اٹھا کر باڈی کو بھی توڑ کر  3 گھنٹے کی جدو جہد کر کے نکالا گیا یہ حادثہ سندر اسٹیٹ کے گیٹ نمبر 2 کے اندر تیز رفتاری کے ساتھ داخل ہو نے کی وجہ سے اور ڈرائیور کی لا پرواہی کی وجہ سے ہوا   عینی شاہدین کے مطابق ورکرزجن میں سے  3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے زخمیوں کو شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جن کا فوری علاج اورامدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں جان بحق ہونے والے کی شناخت مظفر شاہ کے نام سے ہوئی  جو کہ مانگا منڈی کا رہائشی بتایا گیا آخری اطلاع کے مطابق شدید زخمیوں میں ایک اورزخمی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں  بحق ہو گیا پولیس ذرائع اور ریسکیو ذرائع اور  1122 کی ٹیم اور مقامی پولیس بھی موقع پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں زخمیوں میں انور،اکرم،نواز،شاہد،رفیق،شفیق،منظور، خالق،مبشراور لقمان وغیرہ شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -