19ورکرز ویلفیئر سکولوں کو ا پ گریڈ کرنے کا فیصلہ، 562ملین روپے لاگت آئے گی

19ورکرز ویلفیئر سکولوں کو ا پ گریڈ کرنے کا فیصلہ، 562ملین روپے لاگت آئے گی

  

 لاہور(خبرنگار) 19 ورکرز ویلفیئر سکولوں کو 562 ملین کی لاگت سے اپ گریڈ کرنے کافیصلہ، بہتر حالت میں موجود سکول بسوں کو ہی کام کی اجازت دی جائے گی۔بچوں کی حفاظت اور آرام کا خیال رکھنا محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صدر چوہدری غضنفر کے وفد  سے گفتگو کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹرز نے اپنے مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا اورورکرز ویلفیئر سکولوں میں سکول بسوں کی فراہمی کے حوالے سے ٹینڈر نوٹس کے ٹی او آرز پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر لیبر نے بتایا کہ 19 ورکرز ویلفیئر سکولوں کو 562 ملین کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔ سکول بسوں میں ٹریکر نصب کیا جائے گا اورسکول بسوں کے عملہ کو ضروری ٹریننگ بھی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت بحیثیت صوبائی وزیر لیبر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں محکمہ سے کرپشن کا خاتمہ پہلا ہدف تھا۔ویلفیئر گرانٹس کی ادائیگی کیلئے ویلفیئر گرانٹ آٹومیشن سسٹم کا آغاز کیاگیا ہے۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے گرانٹس کی فراہمی کیلئے ان لائن پورٹل قائم کر دیا ہے۔ 100 ملین روپے کی لاگت سے سکول فرنیچر، آئی ٹی لیبز قائم کی جائیں گی۔صوبائی وزیر لیبر نے بتایا کہ ٹیلنٹ سکالرشپ فراڈ کیس میں اینٹی کرپشن نے 3کروڑ 30لاکھ روپے کی ریکوری کی۔ ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے وفد نے صوبائی وزیر لیبر کے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

 اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -