الرحمن مارٹ سیل،دو گرانفروش گرفتار

الرحمن مارٹ سیل،دو گرانفروش گرفتار

  

لاہور (جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے جی ٹی روڈ پر واقع الرحمن مارٹ کا دورہ کیا۔ڈی سی کاؤنٹر پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے ڈی سی کاؤنٹر منیٹین نہ ہونے پر الرحمن مارٹ کو سیل کر دیا۔علاوہ ازیں  سنگھ پورہ سبزی و فروٹ منڈی  میں ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔ منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہترین بنانے کی ہدایت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کثیر تعداد میں سبزی منڈیوں کا رخ کرتے ہیں اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر کیا جائے۔ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر دورہ کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -