بڑھتی مہنگائی سے کاروباری چلانا  انتہائی دشوار ہو گیا،شیخ عبدالمتین

بڑھتی مہنگائی سے کاروباری چلانا  انتہائی دشوار ہو گیا،شیخ عبدالمتین

  

لاہور (سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے منہ زور طوفان نے کاروباری تجارتی شعبہ ہائے زندگی کیلئے کاروبار چلانا شدید محال کردیا ہے۔حکومت کاروباری تجارتی شعبہ ہائے زندگی سے جڑے کروڑوں پاکستانیوں کی فریاد سنیں اور مسائل کا حل نکالیں۔ پاکستان کی تاجر برادری ہمیشہ ملک وقوم کیلئے حب الوطنی کے رشتوں کو  نبھاتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔ حکومت ملکی معیشت کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے اور دنیا میں موثر سفارتی اور خارجی حیثیت کے حصول کیلئے  ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ پاکستان کی تاجر برادری کے اپنے وطن کے بارے احساسات اور خیالات ہمیشہ محبت سے لبریز رہے ہیں۔

 آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن حکومت سے اپیل کرتی ہے کہ ہزاروں ٹرانسپورٹرز کو درپیش سنگین مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ریلیف آپریشن کا آغاز کیا جائے۔ ٹرانسپورٹرز کو ٹیکسوں ڈیوٹیز اور درآمدات و برآمدات میں تحفظ فراہم کیا جائے۔ پٹرول کی قیمتوں کو کنٹرول میں لایا جائے پٹرولیم مصنوعات پر عائد ہیوی ڈیوٹیز کو کم کرکے ٹرانسپورٹرز اور بزنس سیکٹر کو ریلیف دیا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -