پی ڈی ایم کا لانگ مارچ تاریخی ہوگا، عظمیٰ بخاری

  پی ڈی ایم کا لانگ مارچ تاریخی ہوگا، عظمیٰ بخاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے جیسے ہی لانگ مارچ کا اعلان کیا عمران خان اور اس کے حواریوں کو پسو پڑ گئے۔پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا۔چوہان صاحب ہمیں معلوم تھا آپ کو اب مروڑ اٹھیں گے۔پی ڈی ایم کے جلسے میں نوازشریف اور شہباز شریف کی تقریروں سے اسلام آباد میں ہلچل مچ گئی ہے۔ فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان لاکھوں کے لانگ مارچ کیلئے حسب وعدہ کنٹینر اور بریانی تیار رکھیں۔

عمران خان کی الف لیلیٰ کی کہانیاں سن سن کر قوم تنگ آچکی ہے۔اب ہم عمران خان کو بتائیں گے دھرنا کیا ہوتا اور لانگ مارچ کیا ہوتا ہے۔اب کی بار مولانا فضل الرحمن او ر نوازشریف کی قیادت میں لانگ مارچ بھی ہوگا اور کٹھ پتلی کو بھی بھگائیں گے۔ہم بار بار کہتے ہیں عمران خان آخر میں اکیلے ہونگے اور سب پیراشوٹرز فرار ہوجائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -