فیلڈ ورکرز اینڈ سٹاف یونین میٹرو پولٹین کارپوریشن کے انتخابات
لاہور(سٹی رپورٹر)فیلڈ ورکرز اینڈ سٹاف یونین میٹرو پولٹین کارپوریشن (ایل ڈبلیو ایم سی)لاہور کے انتخاب آؤٹ فال روڈ ورکشاپ میں ایک اجلاس عام میں کروائے گئے۔جس کی صدارت میاں عبدالخالق جبکہ الیکشن کمیٹی محمد اشرف چیئرمین،آصف بشیر،عظیم کھوکھر کی نگرانی میں ہوئے۔اجلاس عام میں یونین کے سینکڑوں ممبران نے شرکت کی جنہوں نے صدر کے لئے عمران بٹ اور جنرل سیکرٹری کے لئے سلیم کھوکھر کا انتخاب کیا۔اس موقع پر دیگر 22عہدیداران کا چناؤ بھی مکمل کیا گیا۔جلسہ میں مزدور اتحاد زندہ با د کے نعرے بھی لگائے گئے اور ادارے کے ملازمین کے حقوق کو حل کروانے کے لئے مظاہرہ بھی کیا گیا۔نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نے ریفرنڈم میں کامیابی کے لئے دن رات کام کرنے کی تلقین کی اور متحد رہ کر جدو جہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔