لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کا یونیورسٹی آف اوکاڑہ کا دورہ

لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کا یونیورسٹی آف اوکاڑہ کا دورہ

  

 لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن لیرانے صدر سیدسجاد کاظمی کی سربراہی میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ کا دورہ کیا جس میں ڈاکٹر اکمل سومرو خالد خٹک تابش بٹ مہران اجمل خان عبدالوحید رانا ذوالقرنین دیبا مرزا محمد عمران جلال حیدر نوید ملک زواراختر محمدشفیق بھٹی محمد عاصم راجہ ودیگر شامل تھے۔ شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام ہونے والے پروگرام میں لیرا ممبران نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے طلباء وطالبات کو اپنی فیلڈ رپورٹنگ کے تجربات سے آگاہ کیا وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے بتایا کہ تین سالوں میں یونیورسٹی کا نقشہ تبدیل کرکے رکھ دیا ہے جہاں ہر طرف دھول ہی دھول تھی وہاں آج سر سبز درخت اور واکنگ ٹریک نظر آتے ہیں تین سال قبل یونیورسٹی میں طلبہ کی تعداد صرف 600 کے قریب تھی اب 18 ہزار ہوگئی ہے جو یونیورسٹی کی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 ہم نے معذور طلبہ و طالبات کے لئے اسپیشل پروگرام شروع کیے ہماری یونیورسٹی میں معذور بچوں کی تعلیم پر خاص توجہ دی جا رہی ہے یونیورسٹی میں مختلف پچاس شعبہ ہائے جات بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں  لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران نے شعبہ ابلاغیات کے طلباء  و طالبات کو جو اپنے مفید فیلڈ رپورٹنگ کے تجربات سے آگاہ کیا اس سے بہت فائدہ حاصل ہوگا وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ ڈاکٹر ذکریا زاکر نے لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ بھی کروایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -