لیسکو سیکنڈل سرکل،10 روز میں 106 بجلی چور پکڑے گئے

لیسکو سیکنڈل سرکل،10 روز میں 106 بجلی چور پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) لیسکو سیکنڈ سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،10 روز میں 700 میٹروں کی چیکنگ، 106 میں بے ضابطگیاں،50 سے زائد مقدمات درج، میٹرز ضبط کر کے لاکھوں روپے کے جرمانے وصول۔ ایس ای سیکنڈل سرکل چودھری محمد رشید کے مطابق سیکنڈ سرکل میں لیسکو کی ٹاسک فورس ٹیموں نے 10روز میں 700 سے زائد صارفین کے میٹرز چیک کئے جس میں 106 میٹروں میں بے ضابطگیاں پائی گئیں جن سے مختلف طریقوں سے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ یہ کارروائیاں انجینئرنگ ٹاؤن، لاہور پارک، اعوان ٹاؤن، اتحاد کالونی، اسلامیہ پارک، چوہنگ، کالج روڈ، لیاقت آباد، کنال روڈ، پریم نگر، مزنگ، شاہ پور، ایئر لائن ٹاؤن، بہار کالونی، سید پور، مانگا منڈی، رانا ٹاؤن، اچھرہ، مصطفی ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، اے آئی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں کی گئیں۔ ایس ای چودھری محمد رشید کے مطابق بجلی چوری میں ملوث صارفین کے میٹرز قبضہ میں لے کر  50سے زائد بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں جبکہ جرمانوں کی مد میں مجموعی طور پر 2لاکھ7 ہزار953یونٹس کی مد میں جرمانے وصول کئے گئے ہیں۔ایس ای چودھری محمد رشید نے مزید کہا کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو چودھری محمد امین کی ہدایت پر سیکنڈ سرکل کی تمام ڈویژنز اور سب ڈویژنز میں بجلی چورو ں کے خلاف کارروائیاں جا ری رہیں گی۔