راجاپرویزاشرف کو پیپلزپارٹی پنجاب کا صدربننے پرمبارکبادپیش کرتے ہیں،بیگم بیلم حسنین

راجاپرویزاشرف کو پیپلزپارٹی پنجاب کا صدربننے پرمبارکبادپیش کرتے ہیں،بیگم ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)راجاپرویزاشرف کو پیپلزپارٹی پنجاب کا صدربننے پرمبارکبادپیش کرتے ہیں ان شاء اللہ بہت جلد پیپلزپارٹی پنجاب سے بڑی خوشخبریاں دے گی بہت سے سیاستدان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ آئندہ الیکشن میں پنجاب بھرمیں پاکستان پیپلزپارٹی کلین سویپ کرے گی۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق  رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پیپلزپارٹی سب سے بڑی جمہوری پارٹی ہے جس نے ہمیشہ آمریت کاڈٹ کرمقابلہ کیاہماری جدوجہدمیں ہمارے قائدین کا خون شامل ہے۔ان شاء اللہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کو نیازی ٹولے سے جلد نجات دلائے گئی کٹھ پتلیوں نے پورے ملک کو یرغمال بنارکھاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -