اپوزیشن کا کراچی میں شو بھی بری طرح فلاپ ہو گیا، ملک زمان نصیب

اپوزیشن کا کراچی میں شو بھی بری طرح فلاپ ہو گیا، ملک زمان نصیب

  

لاہور (سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 146 ملک زمان نصیب نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کے جلسے اور بکھرے شیرازے کو سمیٹنے کا مفاہمتی فارمولا لانچ کرنے کا فیصلہ بھی کراچی میں بری طرح پٹ کر رہ گیا۔ پنجاب پر دہائیوں راج کرنے والے میاں شہباز شریف کے اہلیان کراچی کو سہانے سبز باغ دکھانے کی مکاری کو اہلیان کراچی نے مسترد کردیا ہے۔

 تھانہ کلچر، پٹواری ازم، کرپشن، اقربا پروری سمیت جو لوٹ مار مسلم لیگ ن کے دور میں پنجاب کے ساتھ کی گئی یہ میاں شہباز شریف کی کرپشن سے پاک گڈگورننس کے نتائج ہے۔ کمیشن اور کک بیکس لینے والی مسلم لیگ ن نے پنجاب کا ستیاناس اور نسلوں کو تباہ کردیا ہے۔ سفارشی کلچر اور من پسند افراد کو نوازنے کی روش نے نوجوان نسل کو ملکی سسٹم سے بد ظن کردیا تھا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایسے نوجوانوں کو حوصلہ دیا اور ہمت بندھائی ہے۔ پنجاب میں میرٹ کی بالادستی شفافیت اور قانون کی صیح معنوں میں عملداری پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے عوامی ویژن کی عملی دلیل ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اگلے انتخابات میں بھی پی ڈیم ایم کے اسٹیج شو فلاپ رہیں گے۔ کامیابی قائد عمران خان کا مقدر ہو گی۔ سچائی اور صاف گوئی سے پنجاب سندھ بلوچستان کے پی کے سمیت ملک بھر عوام پاکستان  تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -