پنجاب پر چالیس سال حکمرانی کرنیوالوں کو عوام پہچان چکے ہیں،سعدیہ سہیل

پنجاب پر چالیس سال حکمرانی کرنیوالوں کو عوام پہچان چکے ہیں،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پنجاب پر چالیس سال تک حکمرانی کرنے والوں کو عوام پہچان چکے ہیں۔ میاں شہباز شریف کی بھڑکوں میں دم خم نہیں۔ عوام نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو مسترد کر دیا۔ آئندہ انتخابات میں جیتی ہوئی سیٹیوں سے بھی ہاتھ کودھو بیٹھیں گے۔

 اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جن کو پورے ملک نے مسترد کر دیا اور ایک بھی سیٹ حاصل نہیں کر سکے وہ پی ڈی ایم کی قیادت کر رہے ہیں پی ڈی ایم عملی طور پر ناکام ہو چکی ہے حکومت گرانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں چالیس سال تک حکمرانی کرنے والوں کو اب قوم موقع نہیں دے گی۔ عوام آزمائے ہوؤں کو مزید آزمانے کو تیار نہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -