سروسز اور میو ہسپتال میں فارمیسز کے ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

سروسز اور میو ہسپتال میں فارمیسز کے ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی دار الحکومت کے ہسپتالوں میں محکمہ صحت کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی،لاہور کے دو بڑے ہسپتالوں میں فارمیسی ٹھیکہ پر دینے بے ضابطگیوں کا انکشاف،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہسپتال کی حدود میں پرائیویٹ فارمیسی پر پابندی ہے۔ہسپتال ہی نو پرافٹ نو لاس پر خود فارمیسی بنانے کا مجاز ہے،میو ہسپتال لاہور میں  25کروڑ کا تخمینہ لگا کر 25لاکھ پر اتفاق کرلیا گیا۔سروسز ہسپتال لاہور میں ایک کروڑ 70لاکھ کا تخمینہ لگا کر ٹھیکہ صرف 26لاکھ میں،اشتہار میں پرائیویٹ لمیٹڈ کی شرط رکھنے کے باوجود غیر قانونی کمپنی کو نوازا گیا،دونوں ہسپتالوں کی فارمیسی کا ٹھیکہ نام بدل کر ایک ہی کنٹریکٹر کو دیا گیاجبکہ میو ہسپتال میں فارمیسی کا ٹھیکہ لینے والی کمپنی کو سروسز میں بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔ہسپتال انتظامیہ نے ٹیکنیکل ایوولیشن کرائی ٹیریا میں کمپنی کو جان بوجھ کر پرائیویٹ لمیٹڈ قرار دیا گیا۔سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنی کو اپنی ویب سائیٹ پر ناٹ پرائیویٹ لمیٹڈ لکھ رکھا ہے میو ہسپتال میں تخمینہ 25کروڑ کے 1فیصد پر ہی ٹھیکہ دے دیا گیاسروسز ہسپتال لاہور میں تخمینہ 1کروڑ 70لاکھ کے 15فیصد پر ٹھیکہ دیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ حافظ انیس الرحمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ  سروسز ہسپتال کے اشتہار میں فارمیسی لکھنے کی بجائے صرف گائنی بلاک لکھا گیا ہے۔ہسپتال خود مختار ہیں شکایت آئی تو اینٹی کرپشن کو ریفر کریں گے۔اس حوالے سے جب سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے بات کی گئی تو انہوں نے کہاکہ معاملہ میرے علم میں نہیں، اس کی تحقیقات کروائیں گے اگر ٹھیکے غلط طریقے سے دیئے گئے ہیں تو قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔