گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ فار سلولرنرز میں شجرکاری مہم کا آغاز
لاہور(پ ر) گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلو لرنرز محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب کے زیر اہتمام شجر کاری مہم 2021 کا آغاز کر دیا گیا۔شجر کاری مہم کا آغاز ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن لاہور طاہر حسین غازی نے پودا لگا کہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ ہذا صائمہ اکبر اور سائیکالوجسٹ سمیرا اسحاق باقی سٹاف ممبران، طلبہ طالبات نے پودے لگائے۔اس موقع پرطاہر حسین غازی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پودے لگاناصدقہ جاریہ ہے اور ایک چھوٹے سے پودے کی مناسب دیکھ بھال سے ہم تناور درخت بنا سکتے ہیں۔ اس طرح خصوصی افراد کو اپنے اداروں میں بہترین تعلیمی ماحول دے کر ہم کارآمد شہری بنا سکتے ہیں۔