اسسٹنٹ کمشنرز کے کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کے دورے

  اسسٹنٹ کمشنرز کے کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کے دورے

  

لاہور (جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کے دورے کیے ویکسی نیشن سنٹرز میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورے کئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر والٹن روڈ کا دورہ کیا اور تمام تر انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ  1200 افراد کو اب تک ویکسی نیشن لگائی جا چکی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے یو سی 70 میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے ایل ایم ڈی سی کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا اور وہیل چئیرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کینکورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں شہریوں کا ہجوم پایا گیا۔

شہریوں کی ایک بڑی تعداد کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں ویکسی نیشن لگوانے پہنچی ہوئی تھی اور سنٹرز میں ویکسی نیشن لگانے کا عمل جاری تھا۔انہوں نے کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو بھی چیک کیا۔انہوں نے کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں کورونا ایس او پیز کا بھرپور خیال رکھنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہر ممکن یقینی ہو۔انہوں نے ویکسی نیشن کے لئے آنے والے شہریوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایات بھی کی۔ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایات پر کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کے دورے کئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -