صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ کی مصر کے سفیر سے ملاقات

 صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ کی مصر کے سفیر سے ملاقات

  

لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے سیکر ٹری اوقاف نبیل جاوید کے ہمراہ اسلام آباد میں مصر کے سفیر ڈاکٹر طارق دحروج سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے مصر کی جامعہ ازہر کی تعلیم وتربیت کو بے حد سراہا۔وزیر اوقاف اور مصر کے سفیر کے مابین ملا قات میں پاکستانی دینی مدارس کے طلباء کیلئے جامعہ ازہر سے سکالرشپ سہولت کے ساتھ بین الاقوامی معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ صوفیاء کی تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ جدوجہد پر بات چیت ہوئی۔ اس سلسلہ میں دونوں ممالک کے مابین د ینی طلباء کے لئے سکالر شپ کی فراہمی کے لئے بہت جلد اس پر لائحہ عمل شروع ہو جائے گا۔وزیر اوقاف نے کہا مجھے اس بات کی انتہا ئی خوشی ہے کہ امام اکبر شیخ الازہر شریف ایک صاحب نسبت اور سلسلے کے شیخ ہیں۔

 اور خاص کر شیخ الاکبر ابن العربی نے ہر محاذ پر اسلامی تعلیمات اور عقائد کا دفاع کیا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ علوم ظاہریہ کے ساتھ ساتھ علوم باطنیہ پر مکمل توجہ دی جائے اور یہ صرف اللہ والوں اور مشائخ کی صحبت سے ہی ممکن ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -