اے سی کینٹ کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ،3 ملازم غیرحاضر

اے سی کینٹ کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ،3 ملازم غیرحاضر

  

لاہور (جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔اے ڈی ایل آر اور 2 ایس سی اوز بغیر اطلاع کے ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے۔انہوں نے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر اے ڈی ایل آر اور ایس سی اوز سے جواب طلبی کر لی۔ زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے سنٹر میں سائلین سے کیسز کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے سنٹر انتظامیہ کو زیر التوا کیسز کو جلد ازجلد حل کرنے کی ہدایات کی اور سائلین کی فریاد کو سننے اور ان کے کام کو اولین ترجیح پر حل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے سنٹر میں صفائی ستھرائی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

نہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر اراضی ریکارڈ سنٹر میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -