پنجاب حکومت دوبئی ایکسپو 2020ء میں بھر پور شرکت کریگی،اسلم اقبال

پنجاب حکومت دوبئی ایکسپو 2020ء میں بھر پور شرکت کریگی،اسلم اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت دوبئی ایکسپو میں شرکت کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے بنائی گئی سٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس دربار ہال سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دوبئی ایکسپو2020میں شرکت کے لئے مختلف تجاویز اور اقدامات کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، سیکرٹری صنعت وتجارت ڈاکٹر واصف خورشید، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، چیئرمین ٹیوٹا، چیئرمین پیڈمک اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر ارفع اقبال نے دوبئی ایکسپو میں شرکت کے حوالے سے کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت ماہ نومبر میں دوبئی ایکسپو 2020ء میں بھر پور شرکت کرے گی۔ دوبئی ایکسپو میں پنجاب بزنس انوسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گااور صوبے کی ثقافت اور تجارت کو بھر پور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا۔ دوبئی ایکسپو میں سیمینار ز اور پینل ڈسکشنز سمیت 100سے زائد ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گاصوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ دوبئی ایکسپو کو پنجاب میں نئی سرمایہ کاری لانے کے حوالے سے نتیجہ خیز ہونا چاہیے۔