منہاج یونیورسٹی میں طلبہ کیلئے ایڈمیشن اوپن ڈے کاانعقاد

منہاج یونیورسٹی میں طلبہ کیلئے ایڈمیشن اوپن ڈے کاانعقاد

  

لاہور (سٹی رپورٹر)منہاج یونیورسٹی لاہور میں گزشتہ روز طلبہ کے لئے ایڈمیشن اوپن ڈے کاانعقاد کیا گیا۔ایونٹ کا مقصدطلبہ کو ایک ہی جگہ پر مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلوں،اسکالرشپس اور یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر کے بارے میں معلومات کی فراہمی تھا۔ اوپن ڈے کی خاص بات یہ تھی کہ نجی تعلیمی سیکٹر میں پہلی بار منہاج یونیورسٹی میں روبوٹک انفارمیشن فرنٹ ڈیسک قائم کیا گیا۔ڈیسک پر موجود روبوٹ نے طلبہ کو داخلوں،پراسپیکٹس اوریونیورسٹی سے متعلقہ دیگر معلومات فراہم کیں۔ایڈمیشن اوپن ڈے میں منہاج یونیورسٹی کے تمام تعلیمی شعبہ جات کے انفارمیشن ڈیسک لگائے گئے تھے جہاں طلبہ نے موقع پر موجودمختلف تعلیمی شعبہ جات کے کوارڈینیٹرز اور ایڈمیشن آفس سٹاف سے ڈگری پروگرامز اور دیگر امور کے بارے میں معلومات اور راہنمائی حاصل کی۔ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ طلبہ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ ان خیالات کا اظہاروائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے ایڈمیشن اوپن ڈے کے حوالے سے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بتایا کہ منہاج یونیورسٹی میں 10فیکلٹیزہیں جن میں 32 سے زائد تعلیمی شعبہ جات  میں 16 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -