سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کا سروسز ہسپتال میں ڈائلیسز یونٹس کا دورہ 

  سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کا سروسز ہسپتال میں ڈائلیسز یونٹس کا ...

  

  لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے سروسز ہسپتال کے دورے کے دوران ڈائیلسز یونٹس کی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا اور اب تک کے کیے گئے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈائلسسز کے مریضوں کے لئے عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی طرف سے معیاری اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سروسز ہسپتال میں جدید طبی سہولتوں سے مزئین 3بلاکس پر مشتمل ڈائلسز وارڈز کا معائنہ کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈائیلسز کی 36جدید مشینیں نصب ہوں گی۔ یہ مشینیں جرمنی سے درآمد کی جا چکی ہیں جس کے تمام اخراجات عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن اٹھا رہی ہے۔سینئر وزیر کو بتایا گیا کہ عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن ان ڈائلسزیونٹس کو سروسزہسپتال کے نیفرالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے چلائے گی۔ ڈائلسز یونٹ کے تینوں بلاک مکمل طور پر ائیر کنڈیشنڈ ہوں گے جہاں ڈائلسزکے مریضو ں اوراْن کے اٹینڈنٹس کو  مناسب سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر (ر) خالد بشیر نے بریفنگ میں بتایا کہ فاؤنڈیشن نئے بلاک کی تکمیل پر ڈائلسسز مشینوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرے گی۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فاؤنڈیشن صحت، تعلیم اور عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں پر گزشتہ 15برسوں سے کام کر رہی ہے جس کا مقصد کسی قسم کی سیاسی و دیگر وابستگی سے بالا تر ہو کر صرف اور صرف انسانی خدمت کرنا ہے۔

  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -