شہری کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطبی تدابیر پر عمل کریں،مرزا رضا احمد

  شہری کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطبی تدابیر پر عمل کریں،مرزا رضا احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) سینئر تاجر رہنما ہال روڈ مرزا رضا احمد نے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے تاجر برادری، خریدار اور شہری مکمل احتیاط کریں۔ کرونا سے بچنے کیلئے اور صحت مند زندگی گزارنے کیلئے حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد کریں۔ تاجر کمیونٹی کرونا ایس او پیز  پر عمل کرنے میں اپنا مکمل ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ تاجر برادری لاک ڈاون اور کاروباری بندشوں سے گزشتہ آنے والے  بحران  سے تاحال متاثرہ اور مکمل احتیاط کے ساتھ کاروبار کررہی ہے۔ حکومت تجارتی مراکز کی بندش تاجروں کو محدود اوقات کار میں بند کرنے کی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔ 
تاجروں کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے پورا ہفتہ کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔ کاروبار زندگی بحال اور مکمل فعال ہونے سے غربت بے روزگاری اور بھوک کم ہوسکے گی۔حکومت تاجروں پر کاروبار کرنے کے حوالے سے پابندیوں کے فیصلے میں نرمی لے کر آئے تاکہ  تاجر کاروباری اقتصادی سرگرمیوں کو انجام دے سکیں اور ملک میں ترقی اور خوشحالی کا سویرا طلوع ہوسکے۔ ہال روڈ کے تمام تجارتی مراکز پر سٹاف ملازمین کی ویکسی نیشن اور سماجی فاصلوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ بغیر ماسک کے سروس کی عدم فراہمی سمیت تمام مجوزہ اور ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں۔