وکلاء، سیاسی و سماجی رہنما ؤں کی عبدالرشید قریشی ایڈووکیٹ کے انتقال پر تعزیت
لاہور(پ ر)عدلیہ بچاؤ کمیٹی کے چیئرمین عبدالرشید قریشی سینئر ایڈووکیٹ کے انتقال پر وکلاء،سیاسی و مذہبی جماعتوں سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے ان کے بیٹوں امتیاز رشید قریشی، شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ سے اظہار تعزیت کیا۔ وکلاء رہنما ؤں نے امتیاز رشید قریشی سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والد نے. عدلیہ بچاؤ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر اور سیاسی کارکن کی حیثیت سے وطن عزیز میں جمہوریت کی بحالی اور انسانی حقوق کی بحالی کے لیے جو کام کیے ان کے کاموں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا گزشتہ روز احسن بھون سینئر ایڈووکیٹ,احمد اویسی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب, عبدالرؤف فاروقی ایڈوکیٹ, خان امان اللہ خان ایڈوکیٹ سابق صوبائی وزیر جسٹس ریٹائرڈ میاں شاہداقبال، جسٹس ریٹائرڈ ذوالفقار علی بخاری،جسٹس ریٹائرڈ سید حامد علی شاہ، سیٹھ بشیر احمد محمد اکرام چودھری سینئر ایڈووکیٹ، نوبہار شاہ اور دیگر نے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔