قادیانیوں کی ایماء پر لانے والی حکومت کی ہرسازش کو ناکام بنا یا: مفتی شہاب الدین پوپلزئی 

قادیانیوں کی ایماء پر لانے والی حکومت کی ہرسازش کو ناکام بنا یا: مفتی شہاب ...

  

 نوشہرہ(بیورورپورٹ)قادیانیوں کی ایما پر لانے والی حکومت کی ہرسازش کوناکام بنایا.ختم نبوت کے خلاف ہر کوشش کو کچل ڈالیں گے،ختم نبوت کے اجتماعات مثالی ہونگے،ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی امیر مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے پبی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. قاری محمد اسلم حقانی کی صدارت میں منعقدہ کانفرنس سے جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی اور تحصیل امیر سیدمحب اللہ شاہ نے بھی خطاب کیا. انہوں نے کہا کہ ہرحکومت وجود میں آتے ہی عقیدہ ختم نبوت کے خلاف کوششیں شروع کرتے ہیں اور الحمدللہ ہر حکومت کے سازش کو جمعیت علما اسلام کے اکابر نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ساتھ ناکام بنایا. انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل قادیانی نواز ہے.عمران نیازی اپنے آقاں کی خوشنودی کیلئے ختم نبوت کے خلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے. لیکن الحمدللہ ہمارے اکابر نے ہر کوشش کو ناکام بنایا ہے. انہوں نے کہا کہ اس سال ستمبر کا پہلا ہفتہ ختم نبوت کے نام پر شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے. لاہور اور لیاقت باغ راولپنڈی میں قومی سطح کے کانفرنس منعقد ہونگے جسمیں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی قائدین کے علاوہ عالم اسلام کے عظیم لیڈر قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن خصوصی طور پر شرکت کریں گے. جبکہ 7 ستمبر کو پشاور اور 8 ستمبر کو نوشہرہ میں بھی بڑے ختم نبوت کانفرنس منعقد ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -