کوہاٹ،گیس لیکج دھماکہ میں  زخمی لڑکی چل بسی،تعداد 4 ہوگئی 

کوہاٹ،گیس لیکج دھماکہ میں  زخمی لڑکی چل بسی،تعداد 4 ہوگئی 

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) توغ گیس لیکیج دھماکہ زخمیوں میں سے ایک اور چودہ سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی اب تک جاں بحق ہونے والی کی تعداد چار ہو گئی تفصیلات کے مطابق گزشت روز توغ بالا میں جہانزیب ولد حکم خان کے گھر میں گیس دھماکہ کے نتیجہ میں ماں باپ چار بچیون سمیت بری طرح جھلس گئے تھے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور برن سنٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں ماں اور دو بچیاں جاں کی بازی ہا رگئی تھیں بروز ہفتہ ایک اور چودہ سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی اس طرح اب تک جاں بحق افراد کی تعداد چار ہو گئی اس المناک حادثہ میں یکے بعد دیگرے چار اموات کی وجہ سے علاقہ بھر کی فضاء سوگوار ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -