بنوں، جمیعت کے دیرینہ کارکنوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان

  بنوں، جمیعت کے دیرینہ کارکنوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان

  

 بنوں (نمائندہ خصوصی)جمیعت علماء اسلام کے غلام داؤد پرنسپل،حاجی اقبال ودیگر رہنماؤں نے جے یو آئی سے 20سالہ رفاقت توڑتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک پختون یار کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کیا انہوں نے یہ اعلان ایک بڑے جلسے میں کیا ایم پی اے ملک پختون یار خان نے انہین پارٹی مفلر اور ٹوپیاں پہناکر پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی جبکہ ککی قوم کی جانب سے ملک پختون یار خان کو روایتی پگڑی پہنائی گئی۔اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک پختون یار خان نے کہا کہ پہلے عوام دوسری پارٹیوں سے مایوس ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہوتے تھے اب تحریک انصاف کی کارکردگی سے متاثر ہوکر جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں پی ڈی ایم مسترد شدہ سیاستدانوں کا ٹولہ ہے پی ڈی ایم کی نئی تحریک مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش ہے پہلے جب پی ڈی ایم مضطؤبوط تھی اس وقت پی ٹی آئی کا کچھ نہیں بھگاڑا اب دو بڑی پارٹیوں کے جانے سے پی ڈی ایم صرف ایک دھکے کی مار ہے وزیر اعظم عمران خان انہیں تھکا تھکا کر ماریں گے انہوں نے کہا کہ جو لوگ 2018سے پہلے نعرے لگاتے تھے کہ عمران خان کی قسمت میں سڑکوں پر رونا لکھا ہے اور جو کہتے تھے کہ مسائل سڑکوں پر حل نہیں ہوتے پارلیمنٹ میں حل ہوتے ہیں وہ لوگ اب خود سڑکوں پر رورہے ہیں 70سالوں میں ان لوگوں نے عوام کے مسائل کیلئے آواز نہیں اٹھائی اور اب اقتدار کے چھین جانے کی وجہ سے یہ لوگ ماہی بے آب کی طرح تڑپ رہے ہیں۔عمران خان کی حکومت ختم کرنے والے خود ایک ایک کرکے ختم ہورہے ہیں اور منتخب وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے اب خو داستعفے دینے پر مجبور ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ2023میں بھی تحریک انصاف کی حکومت بنے گی پی کے88کو مسائل کا گڑھ بنانے والے ہمارے ترقیاتی کام دیکھ اپنی سیاسی کشتی کو ڈوبتا دیکھ رہے ہیں کیونکہ ان لوگوں نے اس یتیم حلقہ کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کے مسائل پر سیاست چمکائی اور ہر پانچ یا تین سال بعد عوام وک سبز باغ دکھاکر منتخب ہونے کے بعد یہاں کے عوام کو بھول جاتے تھے لیکن اب انشاء اللہ یہ لوگ ہماری کارکردگی کی وجہ سے جلد گھر گھر چکر؛لگانے پر مجبور ہونے والے ہیں لیکن عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اور ان سیاسی مداریوں کے بہکاوے میں مذید نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ پی کے88میں اس وقت اڑھائی ارب روپے کی سڑکیں زیر تعمیر ہیں اور ہم گھر گھر پانی،بجلی،صحت،تعلیم،سڑکوں اور بنیادی سہولیات پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔جلسہ سے علاقہ کے مشران نے بھی خطاب کیا اور ایم پی اے پختون یار خان اور تحریک انصاف حکومت کی جانب سے ریکارڈ ترقیاتی کاموں پر شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -