ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدن، غیر ملکی سرمایہ  میں کمی، برآمدات، درآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ

ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدن، غیر ملکی سرمایہ  میں کمی، برآمدات، درآمدات، ایف ...

  

  اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدنی اور براہ غیر ملکی سرمایہ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔وزرات خزانہ کی رپورٹ کے مطابق برآمدات سمیت درآمدات، ایف بی آر محصو لات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا، جولائی میں ترسیلات زر 2.1 فیصد کمی سے 2.7ارب ڈالر ریکارڈکی گئیں،ملکی برآمدات 19.7فیصد اضافے سے 2.3ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں،ملکی درآمدات 51.7 فیصد اضافے سے 5.4ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 0.8 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا2.8فیصد ریکارڈ کیا گیا،براہ را ست غیر ملکی سرمایہ کا ر ی 30.1فیصد کمی سے 89.9 ملین ڈالر رہی،پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کیساتھ 1.02ارب ڈالر تک پہنچ گئی،زرمبادلہ ذخائر اگست کے آخری ہفتے تک 27 ارب31 کروڑ ڈالر ہوگئے، سٹیٹ بینک 20.26 ارب ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.04 ارب ڈالر رہے، ڈالر کی شرح تبادلہ 165.21 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جولائی میں ٹیکس ریونیو 42.5 فیصد اضافے سے 414 ارب روپے رہا، گذشتہ سال نان ٹیکس آمدنی 12.3 فیصد کمی سے 1631ارب رہی، جولائی کے دوران پی ایس ڈی پی کی مد میں 133.7 ا ر ب روپے منظورکئے گئے،گذشتہ سال مالیاتی خسارہ بڑھ کر 3403ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا، زرعی قرضے 12.4فیصد اضافے سے 1366ارب روپے کی سطح پررہے، جو لا ئی میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 8.4فیصد ریکارڈ کی گئی، جولائی مہنگائی کی سالانہ شرح 8.9فیصد ریکارڈ کی گئی، بڑی صنعتوں کی شرح نمو جون میں 18.4فیصد تک پہنچ گئی، بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی تا جون میں 14.9فیصد تک پہنچ گئی، سٹا ک ایکسچینج انڈیکس 47 ہزار829پوائنٹس عبور کر گیا۔

ترسیلات زرکمی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -