سندھ کے ”معاشی دہشتگرد بلاول زرداری“ہیں،حلیم عادل،فیصل جاوید

سندھ کے ”معاشی دہشتگرد بلاول زرداری“ہیں،حلیم عادل،فیصل جاوید

  

 اسلام آباد،کراچی (آئی این پی) اپوزیشن لیڈر  سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا  ہے کہ آج ایک بار پھر سیاسی دہشتگرد کو عدالت پیش ہونا پڑا ہے،عدلیہ پر اعتماد ہے اور ہم خود کو بے قصور ثابت کریں گے،پہلے جو پی ڈی ایم تھی اب صرف ڈی ایم یا ڈیزل موومنٹ رہ گئی ہے، کل نواز شریف کی تقریر بھارتی ٹی وی نے دکھائی۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے ”معاشی دہشتگرد بلاول بھٹو زرداری“ہیں۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا آج سندھ میں بادشاہت قائم ہے، عدلیہ پر اعتماد ہے اور ہم خود کو بے قصور ثابت کریں گے۔دریں اثناء چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن ریفارمز پر بارگین چاہتی ہے،تین سالوں میں این آر او لینے کی ہر کوشش ناکام ہوئی اور اب بھی انہیں ناکامی ہی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک بار پھر عوامی مفاد کی قانون سازی پر بلیک میل کرنے اور این آر او مانگنے کی کوشش کررہی ہے، اگر نیب قوانین میں انکی مرضی کی34شقیں مان لیں تو یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ووٹنگ کا حق قبول کر لینگے۔  پی ڈی ایم کی گاڑی کو بار بار سٹارٹ کرنے کی ناکام کوششیں جاری ہے، دھکا سٹارٹ گاڑی کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔

حلیم عادل،فیصل جاوید

مزید :

پشاورصفحہ آخر -