نااہل سرکار عوام کو ڈیلیور کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی، مرتضیٰ وہاب 

نااہل سرکار عوام کو ڈیلیور کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی، مرتضیٰ وہاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل پیپلزپارٹی کی فکر چھوڑیں اور پی ٹی آئی کے مستقبل کے بارے میں سوچیں کیونکہ نااہل سرکار عوام کو ڈیلیور کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے عوام کی زندگی پی ٹی آئی سرکار نے اجیرن کردی ہے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ شہباز گل جیسے لوگ آئندہ الیکشن سے قبل پاکستان کو خیر باد کہہ چکے ہونگے موجودہ حکومت کا دھڑن تختہ ہونے کے بعد شہباز گل پہلے شخص ہونگے جو ملک سے راہ فرار اختیار کرینگے انہوں نے کہا کہ الحمداللہ پیپلزپارٹی کی کارکردگی تمام ضمنی انتخابات میں عوام کے ووٹ سے نظر آچکی ہے پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی کی قیادت عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے محدود وسائل کے باوجود سندھ میں ہر شعبے میں ترقی ہوئی ہے جو نظر بھی آتی ہے نااہلوں کی سرکار سے عوام نے آئندہ الیکشن تو دور کی بات ابھی سے حساب لینا شروع کردیا ہے اور عوام آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا کام تمام کردینگے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہباز گل سے عوام ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ مکانات کا سوال کررہے ہیں! جب نااہلوں سے انکے وعدوں کے متعلق سوال ہوتا ہے نہ جانے کیوں سیخ پا ہوجاتے ہیں؟ سلیکٹڈ حکمرانوں نے الیکشن مہم میں عوام سے کیا گیا کوئی ایک وعدہ بھی وفا نہیں کیاجناب کی حکومت کی کارکردگی صرف بیانات کی حد تک ہے جسے ملک کے غیور عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب