صوابی،خودکشی سے منع کرنے پر پوتے کی فائرنگ سے دادی جاں بحق 

صوابی،خودکشی سے منع کرنے پر پوتے کی فائرنگ سے دادی جاں بحق 

  

صوابی(بیورورپورٹ) موضع شیوہ ضلع صوابی میں جانوروں کو چارہ (گھاس)ڈالنے پر تکرار کے بعد پوتے نے خود کشی سے منع کرنے پر دادی پر پستول سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا جب کہ بعد ازاں اپنے آپ پر اسی پستول سے فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ فضل سبحان ولد فضل قادر سکنہ شیوہ نے تھانہ پر مولی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ رات وہ اہل خانہ کے ہمراہ اپنے گھر میں موجود تھے کہ اس دوران ان کے بیٹے فضل مالک ولد فضل سبحان اور ان کی والدہ زوجہ فضل قادر یعنی فضل مالک کی دادی کے مابین جانوروں کو چارہ (گھاس) ڈالنے پر تکرار شروع ہوئی اس دوران فضل مالک نے گھر میں پڑی پستول کو اُٹھا کر اپنے آپ پر فائرنگ کر کے خود کشی کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ دادی نے ان سے پستول لینے اوراسے خود کشی سے منع کرنے کے لئے جارہی تھی جب وہ قریب پہنچی تو فضل مالک نے اپنی دادی پر پستول سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی اور بعد ازاں اسی پستول سے اپنے آپ پر فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ خود بھی جاں بحق ہو گیا۔ پر مولی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -