پشاور،ینگ ڈاکٹرز کا پی ایم سی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  پشاور،ینگ ڈاکٹرز کا پی ایم سی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخواہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے نیشنل لائسنسنگ امتحان کو رد کرنے کیلئے پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں خیبر پختونخواہ کے مختلف میڈیکل کالجز کے طلباء نے شرکت کی انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میڈیکل کمیشن نے نئے قواعد و ضوابط کے مطابق ایم بی بی ایس ڈگری کے بعد نیشنل لائسنسنگ امتحان لیا جائے گا جو پاکستان کے آئین و قانون کا خلاف ورزی ہے خیبر میڈیکل کالج کے طالب علم و جموں کشمیر میڈیکل سٹوڈنٹ فورم کی مرکزی صدر حارث شفیق نے کہا پاکستان میں دو ہزار انیس، بیس میں ایک نیا میڈیکل کمیشن بناہیجس کی تحت این ایل ای کا امتحان لیا جاتا ہے اس سے قبل پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل میں ایم بی بی ایس ڈگری کے بعد ایسی امتحان کا کوئی تصور نہیں تھا خیبر پختونخواہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ارکان نے پاکستان کے وزیر اعظم، سپریم کورٹ، ہائی کورٹ و دیگر اعلی محکموں کے حکام بالاسے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر پی ایم سی کے نئے قواعد و ضوابط کا نوٹس لیا جائے ورنہ ہم اپنا احتجاج کو جاری رکھیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -