صوبائی الیکشن کمشنرکالاہور‘اوکاڑہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے انتظامات کا جائزہ 

صوبائی الیکشن کمشنرکالاہور‘اوکاڑہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے انتظامات کا ...

  

لاہور(نامہ نگار)صوبائی الیکشن کمشنرپنجاب غلام اسرار خان نے لاہور اور اوکاڑہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا،گزشتہ روز انہوں نے 12ستمبر 2021ء کو منعقد ہونے والے لوکل گورنمنٹ الیکشن کنٹونمنٹ بورڈزلاہور اور اوکاڑہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور میں اجلاس کی صدارت بھی کی،غلام اسرار خان نے متعلقہ افسران اور انتظامیہ کواہم ہدایات جاری کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر پاکستان کے پیغام اور ان کی ہدایات کے حوالے سے آگاہ کیاکہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کا انعقاد منصفانہ اور غیر جانبدارنہ طریقے سے کیاجانا چاہیے اور اس کے لئے الیکشن کمیشن کے تمام افسران، ریٹرننگ افسران اور انتظامیہ کو یہ احکامات جاری کئے جاتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دیں، انتخابات کو پر امن بنایا جائے اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے اجلاس میں افسران نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور دیگر انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔لاہور میں واقع کنٹونمنٹ بورڈز کے حوالے سے بریفنگ دی  سی سی پی او لاہور نے سیکورٹی پلان کے حوالے سے آگاہ کیا   ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہورنے انتظامی امور کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن میٹریل ریٹرننگ آفیسر کو موصول ہوچکا ہے جبکہ الیکشن کیلئے پولنگ میٹیرئیل، انتخابی نتائج اور پولنگ عملے کے نقل و حرکت کیلئے ہر پولنگ اسٹیشن کیلئے ایک گاڑی مختص کی جائے گی اسطرح مجموعی طور پر 379گاڑیاں الیکشن ڈیوٹی کیلئے موجود ہوں گی۔ ضلع اوکاڑہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو آگاہ کیا گیا کہ اوکاڑہ میں ایک کنٹونمنٹ بورڈزموجود ہے جو 5وارڈز پر مشتمل ہے  جبکہ یہاں 38امیدواران انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ اوکاڑہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 21,890ہے جبکہ یہاں 20پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے، جن میں 20پریزائیڈنگ افسران،57اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور57پولنگ افسران خدمات سر انجام دیں گے۔ اوکاڑہ میں 18انتہائی حساس اور 2حساس پولنگ اسٹیشن ہیں  الیکشن کے دوران پولیس کے 300جوان فرائض سر انجام دیں گے،اجلاس میں دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے سینئیر افسران، ریجنل الیکشن کمشنر لاہورعابد سرگانہ،سٹیشن کمانڈر لاہور سید مظفر چوہدری،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرلاہور باسط علی، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسراوکاڑہ محمدعرفان،متعلقہ ریٹرننگ افسران، ڈپٹی کمشنرلاہور عمر شیر،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن ریٹائیرڈ علی اعجاز، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سہیل چودھری اور ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسراوکاڑہ فیصل شہزاد نے شرکت کی۔

صوبائی الیکشن کمشنر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -