بٹ خیلہ، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کا ضلعی سیکرٹریٹ کا اچانک دورہ 

  بٹ خیلہ، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کا ضلعی سیکرٹریٹ کا اچانک دورہ 

  

 بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈکاضلعی سیکرٹریٹ پراچھانک چھاپہ نوے فیصدملازمین غیرحاضرڈیوٹی میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے ملازمین اپنی ڈیوٹی کویقینی بنایاجائے ڈپٹی کمشنر کامیڈیاسے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈلیویزفورس کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنرمحمدالطاف شیخ نے مالاکنڈقومی محاذ کے صدرگل زمین خان اورمالاکنڈکے سابق ناظم پیرعظمت شاہ کے شکایت پرگزشتہ روز صبح نو بجے ضلعی سیکرٹریٹ بٹ خیلہ پراچھانک چھاپہ مارکرنوے فیصدملازمین غیرحاضررہے ڈپٹی کمشنر محمدالطاف شیخ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں وہ اپنی ڈیوٹی کویقینی بنایاجائے کیونکہ ڈیوٹی میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے صبح نوبجے سے لیکرشام پانچ بجے تک ٹائم مقررکیاہے تاکہ عوام کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل ہوسکے مگربدقسمتی کی وجہ سے سرکاری ملازمین ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام نہیں دیتے جویہاں کے عوام کے ساتھ ظلم ہے جوہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ملازمین اپنی ڈیوٹی یقینی بنایاجائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) پی ڈبلیوڈی لیبریونین کے صوبائی صدرگل زمین خان نے ڈپٹی کمشنر مالاکنڈمحمدالطاف احمدشیخ کے جانب سے عوامی شکایت پرضلعی سیکرٹریٹ پراچھانک چھاپے پرڈپٹی کمشنر کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے توقع ظاہرکی کہ وہ ائندہ کیلئے بھی چھاپوں کاسلسلہ بدستورجاری رکھیں گے ڈپٹی کمشنرقدم بڑھاؤہم تمہارے ساتھ ہیں۔ان خیالات کااظہارگل زمین خان نے اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈالطاف احمدشیخ کے سے پہلے مالاکنڈمیں اندھیرنگری اورچوپٹ راج کابازارگرم تھامختلف سرکاری اداروں کے افسران تودرکنارکلاس فورملازمین بھی صبح نوبجے کے بجائے گیارہ بجے ڈیوٹی پراتے تھے جس کی وجہ سے دوردراز علاقوں سے ائیں ہوئے لوگوں کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑتاتھاڈپٹی کمشنر مالاکنڈکے جانب سے ضلعی سیکرٹریٹ پرچھاپے کی وجہ سے عوام میں خوشی کی لہردوڑگئی ہم ان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اوران سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ائندہ کیلئے بھی چھاپوں کاسلسلہ جاری رکھیں گے اس مہم میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -