علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،میٹرک اور ایف اے کے امتحانات یکم ستمبر سے شروع ہونگے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،میٹرک اور ایف اے کے امتحانات یکم ستمبر سے شروع ...

  

کبل سوات (تحصیل رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،میٹرک اور ایف اے کے امتحانات یکم ستمبر سے شروع ہونگے۔میٹرک اور ایف اے کے اگلے سمسٹر کے داخلوں کی آخری تاریخ 6ستمبر ہے جبکہ بی اے، بی ایڈ اور دیگر پروگراموں میں داخلے یکم ستمبر سے شروع ہونگے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سوات کے ریجنل ڈائریکٹر سلطان روم کے دفتر سے جاری اخباری بیان میں کہاگیاکہ میٹرک اور ایف اے کے امتحانات برائے سمسٹر بہار 2021یکم ستمبر سے شروع ہونگے۔امتحان میں بیٹھنے کیلئے طلبہ کے رول نمبر سلپ ان کے گھروں کے پتہ پر ان کو ارسال کردی گئی ہیں۔اگر کسی طالب علم کو اس کا رول نمبر سلپ موصول نہیں ہوا تو وہ یونیورسٹی کے ویب سائٹ سے اپنا رول نمبر سلپ ڈاؤنلوڈ کرسکتاہے۔انہوں نے واضح کیاکہ میٹرک اور ایف اے کے اگلے سمسٹر کے داخلوں کی آخری تاریخ 6ستمبر ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ بی اے، بی ایڈ اور دیگر پروگرامو ں کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہونگے۔ داخلہ لینے والے خواہشمند طلبہ قریبی سیل پوائنٹ یا علاقائی دفتر سے پراسپکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔ڈائریکٹر سلطان روم نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مذکورہ یونیورسٹی نے طلبہ و طالبات کیلئے گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرنے کا آسان اور سستا پلیٹ فارم فراہم کیاہے۔اس پلیٹ فارم سے ہرسال ہزاروں کی تعداد میں طلبہ وطالبات مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی خدمات ایک روشن باب ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -