نوشہرہ ڈسٹرکٹ پولیس  افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کا رشکئی اکنامک زون کا دورہ

نوشہرہ ڈسٹرکٹ پولیس  افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کا رشکئی اکنامک زون کا دورہ

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کا رشکئی اکنامک زون کا دورہ۔غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی کا جائزہ۔غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے رشکئی اکنامک زون کا دورہ کیا۔اس موقع پر DSP اکوڑہ ارشد احمد اور دوسرے پولیس افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے غیر ملکی باشندوں کو فراہم کردہ سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔DSP اکوڑہ ارشد احمد نے سی پیک کے حدود میں رہائش پذیر غیر ملکی باشندوں اور انکو فراہم کردہ سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے موجود افسران اور جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور جانفشانی سے کریں۔پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی باشندوں کے رہائشی علاقے کے اردگرد سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کرکے غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -