موجودہ نا اہل حکومت کو برداشت نہیں کر سکتے: انور حیا ت خان 

موجودہ نا اہل حکومت کو برداشت نہیں کر سکتے: انور حیا ت خان 

  

 سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)جے یو آئی کے رکن صوبائی اسمبلی انور حیات خان نے کہاہے کہ موجودہ نااہل حکومت کو مزید برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے  بہت جلد عوام کو چھٹکارہ مل جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ میں ناکام ترین حکومت ہے ان کی تمام پالیسیاں انتقامی سیاست اور بیرون ممالک کے اشاروں پر چلتی ہیں ان لوگوں نے کرپشن کے خاتمے کے نام پر کرپشن میں نیا اضافہ کیا اور کرپشن کے نئے طریقے ایجاد کئے نیب کو ہمیشہ اپنے حریفوں کودبانے کے لئے استعمال کیا انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اب چھپ نہیں سکتے ان لوگوں کے دن آخری ہیں اور ان لوگوں کا اب جانا ہی جاناہے لیکن جے یو آئی کی قیادت ان جیسے حرکات سے نہ پہلے ڈرے ہیں اور نہ اب ڈرنے والے ہیں ہم اظہار رائے کی ازادی چھیننے کی اس کوشش پر موجودہ حکومت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس کو کسی صورت ماننے کے لئے تیار نہیں ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ نااہل حکومت کے خلاف جے یوآئی کی جدوجہد آخری دم تک جاری رہے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -