سخا کوٹ، فارسٹ فورس کا مطالبات کے حل کیلئے بلین ٹری پراجیکٹ کا بائیکاٹ 16ستمبر سے دھرنے کا فیصلہ
سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)محکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ کی فارسٹ فورس نے اپنے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے یکم ستمبر سے ٹین بلین ٹری پراجیکٹ کے مکمل بائیکاٹ اور16ستمبر کو اسمبلی چوک پشاور میں احتجاج دھرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فارسٹ فورس کو پولیس فورس کے برابرتنخواہ مراعات وشہیدپیکیج کے اجرا سمیت فارسٹ ٹیکنیکل الاؤنس کی منظوری اور سابق وزیر اعلی پرویزخٹک کی اعلان کردہ پروموشن پر کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جائے گا۔احتجاجی تحریک کی تیاریوں کے سلسلے میں دوسرے اضلاع کی طر ح فارسٹ ڈویژن ملاکنڈ میں محکمہ جنگلات کی فارسٹ فورس کی صوبائی ایکشن کمیٹی کے صدر ممتاز علی اور محمد شاہ خٹک نے فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ محکمہ جنگلات کے ملازمین2013 ایکٹ کے تحت بطور فارسٹ فورس کام کر رہے ہیں تاہم منطوری کے باوجود انھیں پولیس برابرمراعات نہیں دی جارہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیگر صوبائی محکموں کے ملازمین اور فارسٹ فورس کی تنخواہوں والاؤنسزمیں تفریق کے خاتمے کیلئے فارسٹ ٹیکنیکل الاؤنس کی منظوری دی جائے جبکہ نومبر2017 میں وزیر اعلی پرویز خٹک کی اعلان کردہ پروموشن پر عمل درآمدیقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر صوبائی حکومت کیلئے ان مطالبات کی منظوری ممکن نہیں تو فارسٹ فورس ایکٹ 2013 ختم کر کے ہمیں صوبائی سول ملازمین کا در جہ دیا جائے تاکہ ہمیں کوئی پہنچان مل سکے۔