شیر گڑھ،دہشتگردوں کی فائرنگسے شہید اہلکار سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک 

      شیر گڑھ،دہشتگردوں کی فائرنگسے شہید اہلکار سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد ...

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)سرحد پار دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والا ایف سی اہلکار حضرت جمال کواپنے ابائی گاوں دڑہ لوند خوڑ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا نماز جنازہ میں علاقے کے سیاسی،سماجی حلقوں،سرکاری افسران اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی شہید ایف سی اہلکار کی دوسال قبل شادی ہوئی تھی انہوں سوگواروں میں ایک کمسن بیٹا،ایک کمسن بیٹی اور بیوہ چھوڑی وہ نہایت خوش اخلاق،خوش گفتار اور ہمدرد انسان تھے ہر کسی کی مدد کرتے تھے علاقے کے عوام ان کی بے وقت موت پربہت افسردہ تھے اور پورا علاقہ غم میں ڈوبا ہوا تھا مرحوم کی رسم قل کل بروز بدھ لوند خوڑ دڑہ میں ادا کی جائیگی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -