خانپور، کوٹ ادو، خوفناک حادثے، 8افراد جاں بحق، متعدد زخمی 

خانپور، کوٹ ادو، خوفناک حادثے، 8افراد جاں بحق، متعدد زخمی 

  

کوٹ ادو، خان پور(تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

ہلاک جبکہ ایک خاتون شدید زخمی مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں حادثہ کوٹ سمابہ کے قریب کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے آپس میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں پیش آیا۔مرنے والوں کا تعلق جمالی برادری سے ہے۔مرنے والوں میں پیر مقبول حسین جمالی اس کی اہلیہ سمیرا بی بی،بھائی اقبا ل حسین،داماد پرویز حسین اور محمد جاوید شامل ہیں۔ شدید زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان داخل کرادیا گیا ہے بد قسمت خاندان رحیم یار خان سے واپس اپنے گھر آرہا تھا۔1122نے موقع پر پہنچ کر مرنے والوں اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔ جبکہ مرنے والوں کی تدفین کر دی گئی ہے نماز جنازہ میں صدر بار حافظ میاں سمیع اللہ ایڈووکیٹ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جبکہ نواں شہرپیر پٹھان چوک بائی پاس پرتیز رفتار3موٹر سائیکل أمنے سامنے ٹکراگئے، حادثہ کے نتیجہ میں 3 افراد موقع پر جاں بحق،2 زخمی ہوگئے،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا,،زخمی ہونے والوں میں معین اور عثمان شدید زخمی ہیں جبکہ60سالہ رانا عبدالستار 60سالہ مختار بھٹی اور 29 سالہ بشیر احمد موقع پر جابحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے عبدالستار اور مختار بھٹی کا تعلق مظفر گڑھ کے علاقہ بدھ سے جبکہ بشیر احمد بستی کہیری سنانواں کا رہائشی تھا، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں سے ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو انکے گھر پہنچایا جائے گا۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -