کوچ کی ٹکر سے بچہ جاں بحق،مچھلی تالاب سے لاش برآمد

کوچ کی ٹکر سے بچہ جاں بحق،مچھلی تالاب سے لاش برآمد

  

ملتان، مظفرگڑھ (وقائع نگارخنامہ نگار) مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر حاشر ملز کے قریب روڈ کراس کرتے ہوئے مسافر کوچ نے بچے کو ٹکر ماردی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر ایمبولینس روانہ کر دی۔ ایمبولینس کا بر وقت رسپانس۔ ریسکیو میڈیکل سٹاف نے مسافر کوچ کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہونے والے بچے کی نعش کو ڈیڈ شیٹ سے کور کیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت ذولقرنین ولد سرفراز عمر 12سال سے ہوئی۔ ذولقرنین ضلع حافظ آباد کا رہائشی تھا جو اپنے رشتہ داروں سے ملنے مظفرگڑھ آیا ہوا تھا۔تھانہ الپہ کے علاقے مچھلی کے تالاب میں 40سالہ شخص کی نعش مل گئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق کھرل چوک متی تل کے قریب مچھلیوں کے تالاب میں تہرتی ہوئی نعش کودیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے نعش کو باہر نکالاجس کی شناخت ثہور احمد کے نام سے ہوئی جو جنگل عبداللہ شاہ کا رہائشی معلوم ہوا کی نعش قبضے میں لے لی،موقع پر موجود متوفی ظہور احمد کے اہلخانہ نے بتایا کہ ظہوراحمد کو مرگی کے دورے پڑتے تھے جس کا پاوں سلپ ہونے کی وجہ سے تالاب میں گرگیا اور موت واقع ہوگئی کوئی کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ کروانا چاہتے ہیں،پولیس نے اہلخانہ کے بیان کے بعد کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش لواحقین کے ھوالے کردی۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -