بلاول بھٹو کا دورہ جنوبی پنجاب،تیاریاں شروع، جیالے متحرک

بلاول بھٹو کا دورہ جنوبی پنجاب،تیاریاں شروع، جیالے متحرک

  

بہاولپور(نامہ نگار)جبر،دھونس اور دھاندلی ذدہ سلیکٹڈ عوامی مسائل حل نہیں کرسکتے۔بلاول بھٹو جنوبی پنجاب کے پسماندہ(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 اضلاع میں جا کر غریب عوام سے اظہار یکجہتی کرینگے۔نوابزادہ افتخار علی خان ممبر قومی اسمبلی و سیکریٹری انفارمیشن اور محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پا کستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے بلاول بھٹو کے دورہ جنوبی پنجاب کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دورہ سے پسماندہ اضلاع کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی،سلیکٹڈ اور اس کے بغل بچہ بزدار تو صرف قومی وسائل کی بندر بانٹ میں مشغول ہیں،نام نہاد انصافیوں کے 3سال مکمل ہونے کے باوجود جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے کوئی میگا پراجیکٹ آج تک شروع نہیں کیا گیا،حکمرانوں نے غریب عوام کی صحت اور علاج معالجہ و تعلیم کے لئے کون سے اقدامات کئے ہیں،جنوبی پنجاب میں کونسا نیامیڈیکل کالج،یونیورسٹی یا اسپتال بنایا گیا ہے،چھوٹی تحصیلوں میں کونسے ڈگری کالجز کھولے گئے ہیں،غریب عوام کے معصوم طلباء و طالبات آج بھی بڑے شہروں میں جا کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں،الٹا سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں پہلے سے موجود سہولیات کو غریب عوام کے لئے ختم کردیا گیا ہے،ہسپتالوں کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈوں میں مریض ادویات کی عدم دستیابی سے ہلاک ہورہے ہیں،ہسپتالوں میں دستیاب ٹیسٹوں کو بھاری فیسوں سے منسلک کر کے غریب عوام کی پہنچ سے دور کردیا گیا ہے،نشتر اوروکٹوریہ ہسپتال کی سرکاری مشینری جیسے ایم آر آئی، سی ٹی اسکین،گیسٹروانسٹرالوجی کی مشینیں جان بوجھ کر خراب کر کے مریضوں کو پرائیویٹ لیبارٹریوں کی آڑ میں کرپٹ مافیا کادھند عروج پر ہے،ملتان اور بہاولپور کے کارڈیالوجی مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں غریب اور نادار مریضوں کو کئی کئی مہینے کا ٹائم دیکر ٹرخادیا جاتا ہے، سرکاری ڈاکٹر سرکاری ہسپتالوں میں مال بنانے میں مشغول ہیں،لیہ،راجن پور مظفر گڑھ،خانیوال،وہاڑی،بہاولنگر اور صادق آباد کے عوام کا تو کوئی پرسان حال ہی نہیں،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سندھ بھر میں میڈیکل کے شعبہ میں شاندار خدمات انجام دیکر نہ صرف سندھ بلکہ پاکستان بھر کے غریب مریضوں کو دل اور گردہ کے علاج کی مفت سہولیات کا تحفہ دیا ہے،جنوبی پنجاب کے عوام غاصب سامراجی ٹولہ سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے بلاول بھٹو کا ساتھ دیں گے۔

متحرک

بٹہ کوٹ(نمائندہ پاکستان) چیئر مین بلاول بھٹو پاکستانی قوم کے حقیقی ترجمان، 3ستمبرکادورہ جنوبی پنجاب ملکی سیاست (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا،آئندہ حکومت جیالے بنائیں گے،چیئر مین بلاو ل بھٹو کا فقید المثال استقبال کیا جائیگا،  ان خیالا ت کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید علی حیدر گیلانی نے گزشتہ شب ”گیلانی ہاؤ س“ میں پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو کے 3ستمبرکے دورہ جنوبی پنجاب کے انتظاما ت کے سلسلے میں منعقدہ پارٹی اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی کے صو بائی راہنماء ملک ناہیدعبا س جٹ دھرالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،مخدوم سیدعلی حیدر گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے تین سالوں میں عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہ ملا،انہوں نے کہا کہ بدترین حالات میں چیئر مین پیپلزپارٹی بلاو ل بھٹو ہی صرف امیدکی کرن بن کر قوم کے سامنے آئے ہیں انکی قیادت میں مر کزی اور پانچوں صو بوں میں انشاء اللہ آئندہ حکومت جیالے ہی بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ چیئر مین بلا ل بھٹو کا2ستمبر کا دورہ جنوبی پنجاب ملک اورعلاقائی سیاست میں اہم تبدیلیوں کا باعث ثا بت ہوگا انکے دورے کے دوران جنوبی پنجاب کے اہم سیاسی دھڑے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکریں گے جس سے خطے میں عوامی سیاست کا نیا دورشروع ہوگا، اس موقع پر مہررمضان چندا، مہررضوان ہانسلہ، شہر یار اوبھایا، عمران وینس بھی موجو د تھے۔ 

علی حیدر گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -