عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے، جہانزیب کھچی
وہاڑی،میلسی (بیورو رپورٹ،نامہ نگار)رکن قومی اسمبلی محمد اور نگ زیب خان کھچی نے کہا کہ ملک کی ستر فیصد آبادی زراعت پیشہ ہے جن کی اجناس کی خریداری مں منڈی اور اس کے انتظامی عہدیداروں کا اہم حصہ ہے۔میلسی کے آڑھتیوں نے بیحد وقار اور مضبوط (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
ساکھ کے ساتھ غلہ مننڈی کے قیام کے بعد اس کا نام بڑھایا ہے ہم نے آڑھتیوں اور تاجروں کو ہمیشہ اپنا بھاء سمجھا ہے اور ان کے مسائل کے حل میں کبھی سر مو انحراف نہیں کیا غلہ منڈی کے مسائل کے خاتمے کو اولیں ترجیح دے رہے ہیں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہیکہ کھچی گروپ نے عوام کی زیادہ سے زیادہ فلاح وبہبودممکن بناء ہے جس میں غلہ منڈی کے تاجر سر فہرست رہے ہیں کیونکہ تاجر ملک کا اہم اثاثہ ہیں غلہ منڈی کے مطلوبہ ترقیاتی کام جو بقایا ہیں جلد ممکن بنادیں گے انہوں نے کہاکہ کپاس جنوبی پنجاب کی منڈیوں میں منافع بخش فصل رہی ہیتحریک انصاف کی حکومت جسے ازسر نو اس کا کھویا ہوا عروج دینے کا تہیہ کر چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلہ منڈی جسے تحریک انصاف کی حکومت ازسر نو میلسی کے صدر محمد اقبال راں اورجنرل سیکرٹر ی محمد ارشد اور دیگر عہدیداران سے حلف لینے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میلسی کی غلہ منڈی پنجاب کی بہترین منڈیوں میں شمار ہوتی ہے۔ انہیں توقع ہے کہ عہدیدار اس منڈی کی شاندار روایات بر قرار رکھنے میں موثر کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر تقریب میں ڈی ایس پی میلسی فرخ جاوید۔ علی رضا خان کھچی۔شیخ وسیم احمد۔میاں کمال بھٹہ۔میاں محمد عاصم۔میاں اللہ دتہ خالد چیرمین مارکیٹ کمیٹیمیلسی۔میاں سجاد بھٹہ۔زبیر خان۔سید صداقت شاہ۔میاں شہزاد سابق ممبر ضلع کونسل میاں دوست محمد جھنڈیر۔تحریک انصاف میلسی کے رہنماں۔آڑھتیوں سمیت معززین نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔
جہانزیب کھچی